خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم “کیری”کا نیا ٹریلر جاری

Carrie

Carrie

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں نئی ہارر فلم”کیری”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ کمبرلی پیئرس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی1974 میں شائع ہونے والے معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی انتقام اور بدلے کی آگ میں جلتی ہوئی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھومتی ہے جومافوق الفطرت طاقتوں کے زیرِ اثر آجاتی ہے۔

لوگوں سے بدلہ لیتی ہوئی یہ لڑکی اپنے اندر ایسی طاقتور غیر مرئی قوتوں کی موجودگی محسوس کرتی ہے جو حقیقت میں کسی کو دکھائی نہیں دیتیں۔ پروڈیوسر کیون مِشرکی ڈرانے مناظر اور دل دہلادینے والے واقعات سے بھرپوریہ فلم رواں سال 18 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔