نیویارک (جیوڈیسک) سنسنی خیز فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ خوف ودہشت سے بھرپور فلم ’’دی وچ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔
رابرٹ ایگرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جواچانک ایک پراسرار مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ان کا چین و سکون چھین لیتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اینیا ٹیلر،رالف انیسن اور کیٹ ڈیکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈینیل بیکرمین اور لارس نڈسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اے ٹو فور فلمز کے بینر تلے 19فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔