”گاڈزیلا“ سلسلے کی نئی فلم کا ایک اور ٹریلر جاری

Goodzilla

Goodzilla

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی مقبول فلم “گاڈزیلا” سلسلے کی نئی فلم کا ایک اور ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے، فلم 16 مئی سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، امریکی سائنس فکشن فلم گاڈ زیلا کی فر نچائز کے تحت بننے والی اس نئی فلم کی ہدایات گیرتھ ایڈورڈز نے دی ہیں۔

خطرناک درندے پر بنائی گئی اس فلم کی کہانی دیوہیکل مخلوق “گاڈزیلا” کی واپسی پرمبنی ہے جو دوبارہ دنیا میں تباہی پھیلانے آ پہنچی ہے۔ خوف اور دہشت سے بھرپو ر فلم گاڈزیلا 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔