مظفرآباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہو گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہر کوئی کہتا ہے ہماری زندگی تک کوئی کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا لیکن بھارت نے ایسا نقصان پہنچایاہے جس سے نمٹنے کےلیے ہمیں محنت کرنا ہو گی۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں گیا تو شکلیں دیکھ کر حیران ہوا، جسے دیکھو وہ مرکزی رہنما بنا ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں، سب لیڈر بنے ہوئے ہیں۔