خوف اور دہشت سے بھر پور فلم”دی ڈیمڈ”کا ٹریلر جاری

The Damned

The Damned

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی خوفناک مناظر پر مبنی نئی سنسنی خیز ہارر فلم “دی ڈیمڈ”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار وِکٹر گارسیا کی اس فلم کی کہانی ایسے میاں بیوی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں دوسرے شہر کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں تاہم اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آجانے کے بعد ایک ویران گھر میں پہنا لینے پہنچ جاتے ہیں۔

جنگل میں واقع یہ گھر موفوق الفطرت اور منفی قوتوں کے زیرِ اثر ہو تا ہے جو ان افراد کی جان لینے پر تُل جا تے ہیں۔دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی وڈاداکار پیٹر فیسیلینی سمیت صوفیہ میلس، کیرولینا گوئرا اور نتھالیا رامزاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 29 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔