فروری 2013 : مہنگائی کی شرح 7.39 فیصد پر

Inflation

Inflation

فروری دوہزار بارہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ انتالیس فیصد رہی جب کہ اٹھائیس فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں مہنگائی کے حساس اشاریوں میں صفر اعشاریہ ایک سات فی صد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ ئے شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فروری دوہزار تیرہ میں افراط زر کی شرح سات اعشاریہ تین فیصد رہی جو کہ جنوری میں آٹھ فیصد سے زائد تھی ۔ روان مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں افراط زر کی مجموعی شرح ڈھائی فیصد کمی کے بعد آٹھ اعشاریہ ایک چھ فیصد رہی ۔

اٹھائیس فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں مہنگائی کے حساس اشاریوں میں صفر اعشاریہ ایک سات فی صد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے میں بارہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور چودہ اشیا کی قمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ستائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔