لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق تین ماہ کی مدت کے بارہ ارب ستتر کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوئے جن پر شرح سود نو اعشاریہ نو، سات فیصد سالانہ طے پائی۔
چھ ماہ کی مدت کے لئے نو اعشاریہ نو، سات فیصد سالانہ شرح سود پر تیس کروڑ روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوئے جبکہ ایک سال کی مدت کے لئے بارہ ارب مالیت کے ٹریژری بلز فروخت ہوئے جن پر نو اعشاریہ نو، آٹھ فیصد سالانہ شرح سود طے پائی۔