فروری کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کمی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) فروری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔ حساس اشیاء کی قیمتوں کے انڈیکٹرز اعشاریہ ایک، سات فیصد کم ہو گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں بارہ روپے کلو کمی ہوئی۔ ٹماٹر، پیاز، گندم، چینی اور ایل پی جی سمیت دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آلو، لہسن، بکرے کا گوشت اور دالوں سمیت بارہ اشیاء میں اضافہ ہوا۔ تازہ دودھ، گائے کا گوشت اور پٹرول سمیت اکتیس اشیاء کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔