کراچی : پیغمبر اسلام ۖ نے بے حیائی کی روک تھام کی عملی تعلیم دی ہے، حکومت پاکستان بے حیائی کی روک تھام کے لیے اقدام کرے، نوجوانوں میں بے حیائی کو فروغ دینا اسلام دشمن قوتوں کا اولین ایجنڈا ہے ۔ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات تشویش ناک ہیں، تین دین کے مختصر عرصے میں طالبات سمیت 6 چھ انسانی جانوں کا ضیاع حیران کن ہے بلدیاتی ادارے کام پر توجہ دے کر شہریوں کو حادثات سے محفوظ بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل نے کراچی میں مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بے حیائی کی روک تھام کا کوئی بندودبست نہ ہونا افسوس ناک امر ہے ، حکومت پاکستان 14 فروری کو یوم ِ حیا کے طور پر منائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہر کراچی میں بڑھتے حادثات اور بلدیاتی اداروں کی لاپرواہی کا بھر پور نوٹس لے ۔ ہم حادثات میں جان سے ہاتھ دھونے والی طالبات و دیگر افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0310-0202330