فروری مارچ تک ایک دو نہیں 3 کورونا ویکسین آ جائیں گی: اسد عمر
Posted on January 17, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Asad Omar
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس فروری مارچ تک ایک دو نہیں 3 کورونا ویکسین آ جائیں گی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی AstraZeneca ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فروری مارچ تک ایک دو نہیں بلکہ کورونا کی تین ویکسین پاکستان آ جائیں گی اور لگنا بھی شروع ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ویکسین لگانے کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہے، ویکسین عمر رسیدہ افراد کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com