سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی سیکورٹی فورسز نے فروری کے مہینے میں خاتون سمیت اٹھارہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے بچے اور خاتون سمیت اٹھارہ کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ دوسو تیس افراد کو زخمی کیا۔
پر امن احتجاج کے دوران بھارتی فوج نے تقریباً چھ سو تریپن افراد کو گرفتار کیا جبکہ چھ گھروں کو مسمار کیا گیا۔ جنوری میں نو کشمیری بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھے تھے۔