اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات میں 7 سے 11 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے، اوگرا نے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔
اوگرا نے پٹرول 7 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے اور ایچ او بی سی 10 روپے 15 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ مٹی کا تیل 8 روپے 17 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 36پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول 68 روپے 69 پیسے اور ڈیزل 69 روپے 79 پیسے فی لٹر ہوجائےگا جبکہ ایچ او بی سی 70 روپے 51 پیسے، مٹی کا تیل 40 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل 39 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔