لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ کی زیر صدرات جمعیت کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گیا ہے۔
جس میں سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکاخیل ، اسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالمقیت ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فیصل جاوید، صوبہ پنجاب جنوبی کے ناظم عرفان حیدر، صوبہ پنجاب شمالی کے ناظم محمد عامر، صوبہ سندھ کے ناظم سلمان خالد ،صوبہ بلوچستان کے ناظم عثمان کاکڑ ،صوبہ خیبرپختوانخوا کے ناظم شاہ زمان درانی اورآزاد جموں وکشمیر کے ناظم راجہ آفتاب احمد خان سمیت ملک بھر سے منتخب اراکین مرکزی شوری شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں گزشتہ سیشن 2015ء میں کی جانے والی سرگرمیوں کی ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے رپورٹس پیش کی جائیں گی اور مجوعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔