تلہ گنگ کی خبریں 4/7/2014

MALIK ARSHAD KOTGULLAH

MALIK ARSHAD KOTGULLAH

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) فیڈرل بورڈ اسلام آباد میٹرک کے امتحان میں 1050 میں سے 1025 نمبر حا صل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والی طالبہ سیماب ظفر کا تعلق تلہ گنگ کے گائوں ڈھلی سے ہے ۔ علاقہ بھر کی سماجی، مذہبی اور تعلیم دوست شخصیات نے ملک ظفر ڈھلی کو انکی صاحبزادی سیماب ظفرجبکہ ملک فضل حسین بلوال پٹرولیم ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، ٹھیکیدار ابرار حسین اور ہیڈ ماسٹر فدا حسین آف ڈھلی کو انکی بھتیجی کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے ۔ مبارک باد دینے والوں میں ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن ، ڈاکٹر نثار احمد ملک (الممتاز ہسپتا ل )،ملک امیر محمد خان ٹمن ، مسلم لیگ ن رہنما یاسر عزیز ، ٹھیکیدار محمد زبیر، ناظم ملک محمد طارق، ایس ڈی او واپڈا ملک محمد عرفان، ارشد کو ٹگلہ ،ملک شفقت بڈ ھیا ل ، ٹھیکیدار محمد اقبال کے علاوہ بڑی تعداد میں لو گوں نے مبارک باد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)رمضان المبارک میں گیس کی بندش سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ،ایل پی جی گیس مالکان کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی ،سرکاری ریٹس کی بجائے دو گنا ریٹس پر سلنڈر گیس کی نان سٹاپ فروخت گیس کی بندش سے سحری اور افطاری کے وقت روزہ رکھنے والوں کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ،عوامی سماجی حلقوں کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید ،اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ میں گیس کی بد ترین بندش کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے گیس کی بندش سے ایل پی جی گیس مالکان نے شہریوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سلنڈر گیس کے سرکاری ریٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ساختہ ریٹس پر گیس کی فروخت شروع کر دی ہے جس سے سحری اور افطاری کے وقت شہریوں کو کھانا پکانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایل پی جی گیس مافیا نے گیس کی بندش کو گولڈن سیزن سمجھتے ہوئے گلی اور محلو ں میں ری فلنگ کا کام شروع کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ بلال آباد کے قریب بس کے حادثے میں تین قیمتی جانیں ہلاک کرنے پر بس ڈرائیور کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا احمد نواز ولد محمد نواز ساکن بلال آباد نے بتایا کہ وقوعہ کے روز اعوان کوچ نمبر کراچی JB-9865 کو ڈرائیور محمدانور ولد نامعلوم سکنہ میانوالی تیز رفتاری اور غفلت سے چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں بس حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں مزمل عمر دس سال ولد حاجی رمضان ساکن دودیال ، محمد نیاز ولد فضل حسین ساکن کوٹلی اور جاوید حسین شاہ سکنہ عیسیٰ خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے صدر پولیس نے زیر دفعہ G279/322 337ت پ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ مو سم بر سات کی با رش نے ٹی ایم اے کی کا رکر دگی کے پو ل کھل دئیے ،تلہ گنگ شہر کے اکثر محلو ں میں پا نی سے جل تھل ہو گئے ،انتظا میہ اپنے دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئی ۔پا نی کی وجہ سے شہر یو ں کا ہزاروں روپے کا نقصا ن ،ڈی سی او چکو ال تلہ گنگ کی حا لت پر تو جہ دیں۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ شہر کا سیو ریج سسٹم نہ ہو نے کی وجہ سے با رش شر وع ہو تے ہی شہر منی ڈیم بن گیا ،لو گو ں کو سڑ ک پر چلنے کیلئے شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا۔مو سم بر سا ت کی پہلی با رش نے ٹی ایم حکا م کی کا ر کر دگی کے پو ل کھل دئیے ۔با رش کے پا نی سے ٹر یفک کا نظا م درہم بر ہم رہا ۔روزہ دراوں کو با زار سے افطا ری کا سا ما ن لا نے سے شد ید مشکلا ت رہیں ۔حکو متی دعوئو ں دھر ے کے دھر ے رہ گئے ۔شہر یو ں نے بتا یا ہے کہ جب بھی نئی حکو مت ا تی ہے اور ہمیں اس با ت کی ا س لگتی ہے تلہ گنگ شہر کے سیو ریج سسٹم کو درست کیا جا ئے گا لیکن کا میا بی کے بعد کا م کر نا تو دور کی بات ملنا بھی گوارہ نہیں کر تے ۔ٹی ایم اے حکا م بھی سیا سی ا شیر با د ہو نے کی وجہ سے عا م شہر یو ں کی کو ئی شنو ائی نہیں ۔محلو ں ،گلیا ں اور نا لیا ں گند گی سے بھر ی پڑی ہیں ۔جس کی وجہ سے با رش ہو تے ہی تلہ گنگ منی ڈیم بن جا تا ہے ۔لو گو ں کے گھر وں میں با رش کا پا نی داخل ہو نے سے ہزاروں روپے کا نقصا ن ہو جا تا ہے ۔شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال سے تلہ گنگ شہر کی حا لت کو بہتر بنا نے کیلئے عملی اقدام اٹھا ئیں۔