اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نتائج کے مطابق پہلی تینوں پوزیشنز پر لڑکیوں نے قبضہ جما لیا، تفصیلات کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 63711 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
امتحانات میں منال عامر نے 1032 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ دوسری پوزیشن پر 1031 نمبرز کے ساتھ عروج فاطمہ اور ایمن گل نے قبضہ جمایا، تیسری پوزیشن 1030 نمبرز کے ساتھ تین طالبات عائشہ احسان، حفضہ سعید اور عریج مشرف کے حصے میں آئی۔