اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام کے زیرِاہتمام طلباء نے فیڈرل بورڈ کے مرکزی دفتر کے سامنے دہرنا دیا۔جس کی قیادت اسلام آباد کے سٹی ناظم شہیر سیالوی نے کی۔نوجوانوں نے پلے کارڈ کے زریعے اپنے مطالبات کی وضاحت کی۔طلباء کا کہنا تھا کہ تمام پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کی جائے اور نااہل عملے کو ہٹایا جائے۔
دہرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے سٹی ناظم شہیر سیالوی نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبِل ہیںان کے مستقبل کو تباہ نہ کیا جائے۔ ان کے مُستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اِن کے مطالبات کو جلد سے جلد پورا کیا جائے۔ دہرنے میں گلگت ، پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور مختلف شہروں کے طلباء نے شرکت کی۔اِس موقع پر ایم فتح،ملک محمد عثمان ،عمر ڈار ، علی ملک نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔