اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت اپنا پہلا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کو بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی نومنتخب حکومت کا یہ پہلا وفاقی بجٹ ہوگا۔
جسے وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وفاقی کابینہ اس سے پہلے وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے 11 جون کو رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا۔