وفاقی بجٹ 12 جون کو اسمبلی میں پیش کریں گے ، اسحاق ڈار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیودیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ -14 2013 کا بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرینگے ، اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہہ میں اپنی آمدنی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے ، مہنگائی ایک دن میں دور نہیں ہوتی ، اس کوبل ترتیب کم کیا جا ئے گا۔

اسحاق ڈار نے عزم کا اظہار کیا کہ جس ویژن کو 1999 کو چھوڑا تھا وہی سے جوڑیں گے۔ پاکستان میں سرکولر ڈیٹ 500 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

ملک کو سنگین معاشی چیلنجز درپیش ہیں ، ن لیگ کی حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریگی،اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن جون کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گا۔