وفاقی بجٹ کی منظوری، سی این جی کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد سی این جی کی قیمتیں ایک روپے ستانوے پیسے تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد قومی اسمبلی نے سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد کرنے اور سی این جی پر اضافی نو فیصد عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار پر مشتمل ریجن ون میں سی این جی کی قیمت ایک روپے ستانوے پیسے بڑھ کر چوہتر روپے نوے پیسے کلو ہو جائے گی۔

پنجاب اور سندھ پر مشتمل ریجن ٹو میں قیمت چھیاسٹھ روپے اٹھارہ پیسے ہونے کا امکان ہے۔ ریجن ون میں اس وقت سی این جی کے نرخ بہتر روپے ترانوے پیسے ہیں جبکہ ریجن ٹو میں نرخ چونسٹھ روپے نوے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔