اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے وفاقی بجٹ میں ملک بھر میں ایک ہزار نئی کالونیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آشیانہ ہاسنگ اسکیم پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں بھی شروع کی جائے گی۔ وفاقی بجٹ میں ملک میں مکانات کی قلت کے پیش نظر نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
رہائشی کالونیوں کی تعمیر کے لئے تین اعشاریہ پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک ہزار نئی رہائشی کالونیاں تعمیر کی جائینگی۔ ہر رہائشی کالونی میں کم از کم پانچ سو گھر ہونگے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق وزارت ہاسنگ نے نئے پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں جاری آشیانہ ہاسنگ اسکیم کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔