ملک کے نئے متوقع وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کا اعلان چودہ جون تک کردیا جائے گا۔ متوقع وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نو منتخب حکومت بجٹ کیلئے چودہ جون کی ڈیڈ لائن رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کو قومی اسمبلی میں دس جون تک پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔
تاہم حتمی تاریخ کا تعین وزیراعظم نواز شریف کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے نئی قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل دی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا بجٹ کے لئے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔