وفاقی بجٹ عوام کی تباہی میں ایک اور شرمناک حکومتی فعل ہے، سیف اللہ طاہر مغل

 Saif al-Tahir Mughal

Saif al-Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی : وفاقی بجٹ عوام کی تباہی میں ایک اور شرمناک حکومتی فعل ہے، اشیاء خورد نوشی، گیس اور بجلی میں اضافہ اور پرچون فروشوں پر ٹیکس عوام دوشمنی ہے،جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کا بجٹ لفظوں کا ہیر پھیر ہے جس سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا جو انتہائی خطرناک ثابت ہوگا کیونکہ بجٹ میں امیروں کو امیر اور غریبوں کو اور غریب کرنے کا ملک دوشمن منصوبہ ہے جو کسی طور پر بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی مینڈیٹ کی طرع جعلی بجٹ اور اشیاء خوردنوشی ،گیس ،بجلی،سریا ،کھاد میں بے پنا ہ اضافہ اور پرچون فروشوں پر ٹیکس عوام دشمنی ہے ،تعلیم ،صحت،شہری سہولتوں سے عاری بجٹ کسی بھی طور پر غریب عوام کے لیے قابل قبول نہیں ہے، بجلی اور گیس کے بد ترین بحران کے باوجود مزید اضافہ انتہائی شرم ناک عمل ہے جس سے غربت میں مزید اضافہ ہوگا جو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے،ٹیکسوں کا اضافی بوجھ صنعت ،تجارت،زراعت کے لیے تباہ کن ثات ہوگا اور ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا ۔ تحریک انصاف سعودی سینٹرل کے سینئرنائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریب عوام پرمزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے اس عوام دوشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔