وفاقی بجٹ میں لگائے گئے جنرل سیلز ٹیکس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا

گجرات : وفاقی بجٹ میں لگائے گئے جنرل سیلزٹیکس سے مہنگائی کاطوفان آئے گا، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماء سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بیرونی دبائو کے باوجود کے باوجود جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یہ نہیں تھی۔

جسکے باعث درآمدات میں اضافہ ہوا لیکن اب بء تحاشہ ٹیکس اور ٹیکس وصولی کے طریقہ کار سے سرمایہ دار اپنا سرمایہ دوبئی ودیگر ممالک میں ٹرانسفر کردیں گے،جسکا ملکی معیشت کو نقصان ہو گا، انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت نے دلکش نعرے دے کر عوام سے ووٹ تو حاصل کرلیئے لیکن عوام ن لیگ سے بھی جلد بیزار ہوجائیں گے،ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ اکتوبر تک ن لیگی قیادت کا اصل روپ عوام کے سامنے آجائے گا۔

بلدیاتی انتخابا ت میں عوام ن لیگ کو شکست سے ہمکنار کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ہم حسب معمول آئندہ بھی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اوربلدیاتی انتخابات میں ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ایک اور سوال کے جواب میں ندیم اصغر کائرہ نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں سادات خاندان اور ہمارے مل کر الیکشن لڑنے کی بات سید نورالحسن شاہ کی ذاتی رائے ہے۔

میں فی الحال اس بارے کچھ نہیں کہ سکتا، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن ہم نے ہمیشہ جیتا ہے آئندہ بھی عوام کی طاقت سے جیتیں گے انشاء اللہ۔گجرات (جی پی آئی )حکومت پنجاب کی طرف سے نہروں اور دریائوں پر نہانے پر پابندی کے باوجود رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اور لوگوں کی کثیر تعداد، دریاء چناب اور نہر ساروکی پر نہانے میں مشغول ہے، ہر سال کئی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں، لیکن حکومتی طور پر مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔