وفاقی بجٹ میں ریلوے کے لئے 31 ارب روپے مختص

Railway

Railway

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی بجٹ میں ریلوے کے لئے 31 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ریلوے کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد بجٹ میں ریلوے کیلئے 31 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیڑھ سو انجنوں کی مرمت کیلئے ایک ارب تیس کروڑ کا بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ خانپور سے لودھراں سیکشن پر ٹریک کی بحالی کیلئے پندرہ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے تین ارب چھبیس لاکھ کی بیرونی امداد بھی شامل ہے۔