اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، قمر زمان چودھری سیکریٹری داخلہ اور شاہد رشید کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگا دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فی کیشن کے مطابق سمیع سعید کو سیکریٹری کابینہ۔
نرگس سیٹھی وفاقی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، قاسم نیاز سیکریٹری کامرس، ارباب شہزاد چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا، سیرت اصغر سیکریٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی، ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹروے، نوید سلیمی سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور عطا اللہ طور کو سیکریٹری محتسب تعینات کیا گیا ہے۔