وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹرویز تعینات

Cheema

Cheema

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ کو آئی جی موٹرویز تعینات کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

چودھری قمر زمان کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے، سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی کو سیکرٹری اقتصادی امور لگا دیا گیا ہے۔ شاہد خان کو سیکرٹری مذہبی امور، سمیع سعید سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور شاہد سعید سیکرٹری اسٹبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

منیر قریشی سیکرٹری سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل اور قاسم نیاز کو سیکرٹری کامرس مقرر کر دیا گیا ہے۔ ارباب شہزاد کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے،رخسانہ شاہ کو سیکریٹری ٹیکسٹائل, قاصم نیاز کو سیکریٹری کامرس جبکہ منیر قریشی کو سیکریٹری ہیومین ریسورس تعینات کر دیا گیا ہے۔