وفاقی کابینہ نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دے دی
Posted on July 13, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Eid-ul-Adha, Holidays
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی کابینہ نے عید الاضحی پر عام تعطیلات کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21،20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com