وفاقی کابینہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کی حکومت میں شمولیت کامعاملہ بھی زیر غور آیا، ذرائع
Posted on August 29, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرکے ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں حالیہ ضمنی انتخابات اور مختلف ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کی حکومت میں شمولیت کامعاملہ بھی زیر غور آیا۔