اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ،اجلاس میں وزیراعظم پائیدار ترقی کے اہداف کا پروگرام پانچ روپے کے سکے کے ڈیزائن تبدیلی اور دس روپے کا نیا سکہ متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں کابینہ کمیٹی برائے تنظیم نو کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وزیراعظم پائیدار ترقی کے اہداف کا پروگرام منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ پانچ روپے کے سکے کا ڈیزائن تبدیل کرنے اور دس روپے کا نیا سکہ متعارف کرنے کی بھی منظوری دے گی ۔ ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس دو ہزار سولہ بھی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کے تعین کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔