وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج، وزیر اعظم نواز شریف صدارت کرینگے

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ، وزیر اعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم اپنے حالیہ دورہ ایران کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ویژن 2025 بھی شامل ہوگا۔ ایک ہزار ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے آئندہ سال بھی جاری رہیں گے۔ 70 فیصد تک مکمل ہونے والے منصوبوں کی تکمیل آئندہ سال ترجیح ہوں گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کو بھی ترجیح دی جائیگی۔