اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ نے طالبان سے رابطوں اور نئی سیکورٹی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد کابینہ نے سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
پاکستان کا مفاد سلامتی اور معیشت سے وابستہ ہے، سیاسی مفاد نہیں دیکھا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوششیں پاکستان کی بقا کے لیے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا منفی خبروں کے باوجود ملک اقتصادی ترقی کر رہا ہے۔
امن قائم کر لیں تو ترقی کے معجزے رونما ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تجربہ کار سیاسی جماعتوں نے مسائل پر سیاست کو پس پشت رکھا۔ اجلاس میں پاکستان کے بارڈر کنٹرول سسٹم کو موثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔