وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا شیڈول تبدیل

Federal Cabinet

Federal Cabinet

اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اجلاس اب تین کے بجائے چار ستمبر کو کراچی میں ہو گا۔ چار ستمبر کو ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جس میں گورنر، وزیر اعلی سندھ، آئی بی، آئی ایس آئی اور رینجرز کے ڈائریکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ کراچی میں بدامنی کے خاتمے سے متعلق اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر چکے ہیں جس میں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خصوصی اجلاس میں رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ رپورٹ میں بدامنی میں ملوث افراد سے متعلق حساس اداروں کی معلومات اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔