وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مفتی رفیع عثمانی کو فون

 Chaudhry Nisar Ali Khan, Mufti Rafi Usmani

Chaudhry Nisar Ali Khan, Mufti Rafi Usmani

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بعض عناصر قومی سلامتی پالیسی سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں اورکچھ لوگ مدارس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاق المدارس العربیہ کے نائب صدر مفتی رفیع عثمانی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مدرسے سے متعلق شکایت ہوئی تو وفاق المدارس کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مفتی رفیع عثمانی نے کہا کہ دعا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہو جائے۔