لاہور (امتیازعلی شاکر) وفاقی کالونی میں گزشتہ دودنوں سے پینے کاپانی غائب ،افطاری وسحری اوراوقات وضومیں پانی سے محروم شہری بلبلا اُٹھے۔لاہور کے پوش علاقہ میں واقع وفاقی کالونی میں گزشتہ دودنوں سے پینے کاپانی غائب ،افطاری وسحری اوراوقات وضومیں پانی سے محروم شہری بلبلا اٹھے
حکومت اور اور مقامی انتظامیہ کے حق شدید بددُعائیں۔شہریوں نے بتایاکہ دو دن گزر چکے پانی کے نل کھولنے پر پانی نہیں سیٹیووں کی آوزیں سنائی دیتی ہیں ،جبکہ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود ابھی تک انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی۔
حکمرانوں سے مایوس شہریوں نے وفاقی،صوبائی یا ضلعی حکومت سے اپیل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے برائے راست اللہ تعالیٰ کے بارگاہ اپیل کرتے حکمرانوں کو شدید بددُعائیں دیں