لاہور (جیوڈیسک) سائیں سرکار کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختوا بھی وفاق پر برس پڑے، اقتصادی راہداری پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ سوالیہ نشان بنا ہوا ہے، وفاقی حکومت کوسب کچھ بلیک اینڈ وائٹ کرنا ہو گا، وگرنہ کسی کے غلام نہیں، سیاسی راستے موجود ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا جا کر تحفظات دور کرنے پر بات ہو چکی ہے۔ پرویز خٹک نے بھی قومی منصوبے پر خدشات کو میڈیا پر نہ لانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔