اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ملازمین کو 20 فیصد اضافی الائونس جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ملازمین کے الائونس سے متعلق حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔
تمام وفاقی ملازمین 20 فیصد اضافی الائونس کے حقدار ہیں۔ 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جاری کیا۔ واضع رہے کہ وفاقی ملازمین نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔