جیو ٹی وی کا کیا قصور ہے جو چار ماہ سے بند ہے، زاہد خان

Zahid Khan

Zahid Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ جیو ٹی کا کیا قصور ہے جو چار ماہ سے بند ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی چار ماہ سے چیخ رہا ہے کہ ا س کا گناہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بار بار کہہ رہے ہیں کہ انکی بات نہیں سنی جارہی، آپ کی بات کو کیبل آپریٹر نہیں مان رہے۔