اسلام آباد (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایوان صدر، وزیر اعظم سیکریٹریٹ، وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔ ایوان صدر کے ذمہ آئیسکو کے پانچ کروڑ چھبیس لاکھ اور وزیراعظم ہاؤس کے ذمہ تینتالیس لاکھ کے واجبات ہیں۔
وزارت پانی و بجلی نے پچاس لاکھ باون ہزار اور وزارت خزانہ نے سینتیس لاکھ اکیانوے ہزار روپے ادا کرنا ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس دس کروڑ چھیاسی لاکھ اور الیکشن کمیشن آٹھ لاکھ انسٹھ ہزار کا نادہندہ ہے۔ آئیسکو نے نادہندگان کو چھبیس دسمبر تک واجبات کی ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے ادارے نیلم جہلم سرچارج بھی ادا نہیں کرتے جبکہ سرکاری دفاتر ٹی وی فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی ہیں۔ پارلیمنٹ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو بجلی گھریلو ٹیرف پر فراہم کی جا رہی ہے۔