اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر پر چار تعطیلات دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور عیدالفطر کے موقع پر انتیس جولائی سے یکم اگست تک چار دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دو اگست کو ہفتہ اور تین کو اتوار ہونے کے باعث سرکاری دفاتر چار اگست کو کھلیں گے۔ اس طرح سرکاری ملازمین کل چھ دن چھٹی کرینگے۔
دوسری جانب دور دراز علاقوں کے سرکاری ملازمین نے اٹھائیس جولائی پیر کی چھٹی کے لیے اپنی درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں تا کہ وہ پچیس جولائی سے تین اگست تک 9 دن کی چھٹی گزارنے کے بعد چار اگست کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں۔