اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی پر فی یونٹ سبسڈی اوسط ڈیڑھ روپے کم کر دی ، ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق سبسڈی کم کرنے کے لئے الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ سرچارج نافذ کر دیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین سالانہ 27 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو گئے ، نیپرا نے تو بجلی سستی کی وزارت پانی و بجلی نے سرچارج لگا کر عوام تک ریلیف پہنچانے سے روک دیا۔
وزارت پانی و بجلی نے نیپرا فیصلے کے مطابق صارفین کے لئے اوسط 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ سستی نہ کرنے کے لئے 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کا یکم اکتوبر سے الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج عائد کر دیا ہے جو31 ستمبر 2015 تک نافذ رہے گا۔
ترجمان وزرات پانی و بجلی کے مطابق الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق صارفین کے لئے بجلی مہنگی نہیں ہو گی کیونکہ الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج بھی اتنا ہی لگایا گیا ہے جتنا نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا کہا تھا۔