وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

IG KP Dr Naeem

IG KP Dr Naeem

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اسی لیے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جا سکتا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختون خوا کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان 3 ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناء اللّٰہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔