اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیو کی تشویش ناک صورتحال کے باعث وفاقی حکومت کا پولیو آپریشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ ، مرکزی پولیو آپریشن سینٹر قومی ادارہ صحت میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سیکرٹریٹ میں قائم کیا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے۔
کہ مرکزی پولیو آپریشن سینٹر قومی ادارہ صحت میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سیکرٹریٹ میں قائم کیا جائیگا ، آپریشن سینٹر چاروں صوبوں اور ملک کے تمام اضلاع سے مسلسل رابطہ رکھے گا اور کوئی بھی پولیو کیس سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ علاقے میں فوری ٹیمیں ارسال کی جائیں گی۔
آپریشن سینٹر ملک بھر کے ای ڈی اوز کی مانیٹرنگ کرے اور پولیو ایمرجنسی سینٹر صحت کے عالمی اداروں اور صوبائی محکمہ صحت کے درمیان رابطہ کار ادارہ بھی ہو گا۔ ای پی ائی کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ ہوں گے ، ذرائع کا کہنا ہے۔
کہ آپریشن سینٹر ملک میں پولیو کی کوریج موثر بنانےاور نظام میں خامیاں دور کرنے میں معاونت کرے گا ، صحت کی عالمی ریگولیشن کمیٹی نے سفری پابندیاں عائد کرتے وقت ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی سفارش کی تھی۔ ابتدائی طور پر ایمرجنسی سینٹر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے سٹاف کی معاونت لی جائے گی۔ جبکہ ایمرجنسی سینٹر میں کوریج کی مانیٹرنگ کا جدید سسٹم بھی نصب کیا جائیگا۔