اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ جنوری میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا، گھریلو صارفین کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مستشی قرار دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس ہو گی تو پہلے گھریلو صارفین کو دیں گے بعد میں سی این جی کو ملے گی۔ خیبرپخنتونخواہ میں بھی سی این جی ایک ماہ کیلئے بند کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی والے صارفین سے 25 گناہ ذیادہ قیمت لے رہے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔