وفاقی حکومت کراچی آپریشن کی نگرانی خود شروع کرے۔شاہ اویس نورانی

Karachi

Karachi

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر قاتلوں، لٹیروں اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے ، کراچی آپریشن کے حوالے سے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں محدود کر دی گئیں ہیں۔

کراچی آپریشن کے حوالے سے ہندوستانی ایجنسی را کے گرد دائرہ تنگ کیا جائے، ہندوستان کو سمجھ جانا چاہیے کہ اپنے لے پالک بغل بچوں کی امداد بند کردے، کراچی و بلوچستان میں زور آزمائی نہ کرے، گزشتہ دو سال میں پاکستان میں ہونے والی ہر دوسری دہشت گرد کاروائی میں ہندوستانی ایجنسی را کا نام آرہا ہے، مدینہ منورہ روانگی سے قبل جمعیت علماء پاکستان کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران ملکی حالات پر جماعتی نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ کراچی آپریشن یکسر موقوف کردیا گیا ہے۔

جمعیت علماء پاکستان بار بار اس معاملے پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، مگر حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کو نظر انداز کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور متحدہ کے پانی بند کرو کھیل میں کراچی آپریشن دیوار سے لگا دیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کراچی آپریشن کی نگرانی خود شروع کردے، کراچی کے عوام کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ کراچی و حیدرآباد میں پانی کی بندش اصل میں پیپلزپارٹی اور متحدہ کی اندرونی جنگ ہے، زرواری صاحب سندھ پر رحم کریں اور شرجیل میمن جیسے کرپٹ ورزاء کو اپنی کابینہ سے نکالیں، جن کو گھر سے اربوں روپے پکڑے گئے ہیں، کرپٹ ورزاء پر بھی ملٹری کورٹ میں مقدمات چلائیں جائیں، زرداری صاحب وقت سے پہلے بہتر فیصلے لے لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ سندھ حکومت ان کے ہاتھ سے چلی جائے، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے ڈویژن اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی اور اپنی آراء پیش کیں۔

۔جاری کردہ انچارج میڈیا سیلجمعیت علمائے پاکستان
http://facebook.com/NooraniMediaCellPk
http://juppakistan.wordpress.com