خضدار (رپورٹ/ یونس بلوچ) پاکستان ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم امجد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زمینداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے زمینداروں کو سولر سیسٹم دے رہی ہے جس میں دس فیصد زمیندار اد ا کریں گے جبکہ نوے فیصد وفاقی حکومت ادا کرے گی ،زمینداروں کو اسلام آباد میں جد ید طرز پر کاشتکاری کے لئے ٹریننگ دی جائے گی جس میں بلوچستان بھر سے زمینداروں کو شامل کیا جائے گا۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ خضدار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،صوبائی ممبر لائیو اسٹاک ڈاکٹر شاہد رفیق ،سینئر ڈائریکٹر رینج ڈاکٹر سرفراز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہ زمان محمد حسنی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوئیل عبدالقادر ،آرٹییکلچر آفیسر محمد یعقوب اور سائنٹفک آفیسر ریاض احمد قلندرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر خضدار نادر مسیح نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خضدار ایک زرعی ضلع ہے یہاں کی زراعت 35 لاکھ سیکٹرز سے زیادہ ایرایا پر محیط ہے ربی کی سیزن میں گندم اور خریف کی سیزن میں کپاس ،پیاز ،خربوزہ اور تربوزہ کی فصلیں کاشت کی جاتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ندیم امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے زمیندار جدید کاشتکاری کے حوالے سے کسی بھی مشکل کی صورت میں ہمارے ادارے سے رابطہ کریں ان کے ہر مسئلے کا حل ہمارے پاس موجود ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ زمیندار اس ادارے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں خضدار میں ایک لاکھ پچاس ہزار زیتوں اور پستہ کی پودے لگائے گئے ہیں آئندہ سال زمینداروں کو پودے مہیا ء کئے جائیں گے زمینداروں سے گزارش ہے کہ وہ یہاں خضدار میں پستہ ،زیتون،انگور ،جنگلی پستہ کے پودوں کو اہمیت دیں خضدار میں پانی کا مسئلہ ہے یہ پودے یا یہ درخت کم پانی میں زیادہ پیداوار دے سکتے ہیں۔
ایگریکلچر خضدار کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ ضلع میں جہاں جہاں ڈیمز تعمیر کئے گئے ہیں اس کے آس پاس زیتون کی پلانٹیشن کی جائے اس تجویز پر ہم غور کریں گے قبل ازیں اسلام آباد سے آئے ہوئے پاکستان ایگریکلچر رسرچ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ندیم امجد اور دیگر ماہرین کی ٹیم نے تحصیل نال میں واقعہ سردار زادہ میر شامیر خان بزنجو کے زرعی فارم ،باغبانہ زرعی فارم اور دیگر زرعی فارموں کا دورہ کئے۔