وفاقی حکومت چھ مہینے کی مہمان ہے، ن لیگ سندھ

Shabbir Ansari

Shabbir Ansari

کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وفاقی حکومت کا جانابہت ضروری ہو گیا ہے مسلم لیگ ن ان ہاءوس تبدیلی کے لیے کوششیں کر رہی ہے ، تحریک انصاف اب عوام کی جان چھوڑ دے تو بہتر ہے ، ڈیڑھ سال سے زائد کے عرصے میں وفاقی حکومت نے عوام کی زندگی میں مشکلات بھر دی ہیں ، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ لوگ اپنے معصوم بچوں کے خواہشات اور دو وقت کی روٹی نہ دے پانے کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کے دور حکومت میں خودکشیوں کا تناسب بہت بڑھ گیا ہے ، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مسلم لیگ ن ہاءوس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان ہاءوس کی تبدیلیوں کی کوششیں اب ہمار ا جنون ہیں ، اس وقت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس ایک جیسی اکثریت ہے اور تحریک انصاف کی حکومت زیادہ سے زیادہ سے چھ ماہ کی مہمان ہے۔

عوام پرٹیکسز کی بھر مار اور مہنگائی کے بوجھ نے وفاقی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے، ہمارے دور حکومت میں ہسپتالوں میں عوام کو فری دوائیں ملا کرتی تھیں جو اب ختم ہوگئی ہیں ، عوام دووقت کی روٹی کے لئیے پریشان ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمی کے لیئے 176ووٹ لیئے تھے، پانچ سے چھ ووٹ ادھر ہو جائیں تو حکومت کا مینڈیٹ ختم ہو جائے گا، اس وقت موجودہ حکومت سے صرف عوام ہی بلکہ ان کے اتحادی بھی ان سے پریشان ہیں ، جن وعدوں اور معاہدوں کو بنیاد بنا کر دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت سے تحریک انصاف نے حکومت بنائی عوام کی طرح اپنے اتحادیوں کو بھی ماموں بنا دیا ہے، موجودہ وفاقی حکومت کی نا اہلی و ناقص پالیسی نے اتحادیوں کو بھی سوچنے پر مجبو ر کردیا ہے کہ تحریک انصاف کا اتحادی بن کر ہم نے عوا م کے ساتھ ظلم کیا ، تحریک انصاف کی بجائے اگر کسی تجربہ کار اور عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کی سوچ رکھنے والی جماعت کا ساتھ دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے عوام کوصرف دکھ دیئے ہیں ، سندھ سمیت پورے ملک کی عوام حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے۔