وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار پیٹرول مہنگا کر دیا

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 31 جنوری تک کیلئے ہوگا۔

خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر بھی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔