وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول جاری کردیا

Federal

Federal

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے بعد وفاقی حکومت نے بھی رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کا دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک اور جمعہ کو 8 سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

جب کہ ہفتے میں 6 دن کھلنے والے دفاتر کی جمعہ کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی دفاتر میں رمضان المبارک میں دفتری اوقات کے نئے شیڈول کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔