اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد وفاقی حکومت نے فاٹا میں 20 نئے یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور شمالی وزیرستان میں4 یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی منظوری دیدی گئی۔
میر انشاء میں پہلے یوٹیلٹی اسٹور نے باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا ہے جبکہ میر علی سمیت دیگر علاقوں میں بھی کھولے جائیں گے۔
فاٹا کے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز پر ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ ملیں گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز میں فاٹا کے لوگوں کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔