وفاقی ادارے سندھ پر حملہ آور ہیں امین فہیم کے وارنٹ منسوخ کیے جائیں، فائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی/ نیو یارک : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے سندھ پر حملہ آور ہورہیں ، پتہ نہیں کیوں سندھ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے، کرپشن پورے ملک میں ہورہی ہیں، وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ میں ہونے والی کارروائیاں نا انصافی پر مبنی ہیں ، یہ عمل بند ہو جاہیئے،مخدوم فہیم علیل ہیں، میں بھی وکیل ہوں، تھورا بہت قانون جانتا ہوں، عدالت سے استد عا ہے کہ مخدوم امین فہیم کی طبی حالت کو مدنظررکھتے ہوئے ان کا کیس 2 ماہ کیلئے ملتوی کیا جائے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری فوری منسوح کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کلفٹن میں نجی اسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم محمد امین فہیم کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل قائم علی شاہ نے مخدوم امین فہیم کی خیرت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ محدوم امین تاریخ ساز شحصیت کے مالک ہیں، امین فہیم انسان دوست آدمی ہیں، امین فہیم اس وقت علیل ہیں ، افسوس کی بات ہے کہ اس صورت حال میں بھی عدالت کی طرف سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ کیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2 ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کے وفاقی ادارے سندھ پر حملہ آور ہوچکے ہیں ، ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے،ایسی کارروائیاں بند ھونی چاہیں، اس طرح کی کارروائیوں سے منفی اثر ہورھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دعا گوہوں ک اللہ تعالی مخدوم امین فہیم کو صحت یابی عطا کرے، انہوں نے کہا ملک میں جو آج زلزلہ آیا اس سے ہونے والی تباہی پر افسوس ہے۔

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بٹھو زرداری اور شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن رلیف فراہم کیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینٹیر شیری رحمان نے مخدوم فہیم کی عیادت کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں ، وہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو ،نصرت بھٹو اور آصف زرداری اور اب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، وہ جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہوگے اور دوبارہ سے پارٹی کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں پیپلزپاٹی کے سئنیر رہنما مخدوم امین فہیم کی عیادت کے لیے پی پی پی چئیرمین بلاول بٹھو زرداری ، مراد علی شاہ، شیری رحمان ، پیر پگاڑا، جام مدد علی(ر) جسٹس دیدار حسین شاہ،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرزا اختیار بیگ اور علی احمد شاہ سمیت دیگر رہنما نجی اسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کے مخدوم امین فہیم سے میرا سیاسی نہیں زاتی تعلق ہے ، ملک کی سیاست میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ہم دعاگو ہیں کہ ا للہ تعلی جلد صحت یاب کرے اور وہ پہلے کی طرح سیاست میں فعال کردار کریں۔

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA

PPP USA